عائشہ ثنا کی مجبوریاں اور دکھڑے: بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ جب 2018 میں عائشہ ثنا منظر عام
اور پردہ سکرین سے اچانک غائب ہوئیں تو انکا چھوٹا بیٹا محمد مصطفیٰ انکے ساتھ تھا ۔۔۔ مصطفیٰ وہ بچہ تھا جسے اپنے باپ کی اولاد ثابت کرنے کے لیے عائشہ ثنا کو ایک طویل قانونی لڑائی لڑنا پڑی تھی کیونکہ عائشہ کے شوہر کو اس بچے کے حوالے سے اپنی بیوی پر شک تھا ۔۔۔۔ اگرچہ عائشہ ثنا نے یہ لڑائی جیت لی اور خود کو سچا ثابت کردیا مگر پھر وہ اس بچے کو ساتھ لے کر امریکہ چلی گئیں ۔کیونکہ وہ ایک بڑے مالی نقصان سے دوچار ہوئیں اور اپنے کچھ قریبی دوستوں اور شوبز سے ملحق لوگوں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ، عائشہ ثنا کو نہ جانے کیا مجبوری تھی کہ حالات کا سامنا کرنے کی بجائے اور ایک دوست سے بڑی رقم دھوکے سے لے کر بیرون ملک چلی گئیں تب سے آج تک ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ۔ نہ انہوں نے اپنے متاثرین سے رابطہ کرنے کی زحمت کی ۔ اس وقت بھی عائشہ ثنا اپنے بیٹے کے ہمراہ وہاں رہ رہی ہیں ، ایک کمپنی میں جاب کرتی ہیں جبکہ لاہور میں عائشہ ثنا کا خاندان ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات سے ہمیشہ انکار کرتا ہے ۔ یاد رہے کہ عائشہ ثنا کا بڑا بیٹا یہی لاہور میں اپنے ننھیال یا ددھیال کے ساتھ رہتا ہے اور اب 30 سال کا ایک خوبرو نوجوان ہے ۔۔۔۔

0 Comments