80 سال قید بامشقت کاٹنے والی خاتون کون ہے جرم صرف یہ ہے کہ ایک.....

 


80 سال قید بامشقت کاٹنے والی خاتون قیدی : میں 23 سال کی تھی جب میں جیل میں پہنچی میری گود میں 2 سال کا بیٹا تھا ۔ میرا جرم صرف یہ ہے کہ میں ایک ق۔ت۔ل کی چشم دید گواہ تھی ، پولیس نے میرے ہی اوپر کیس ڈال دیا عدالتوں نے مجھے سزا سنا دی ، افسوس ہے اس نظام پر کہ بڑے مجرم باہر آزاد پھر رہے ہیں وہ چاہیں تو وکیل خرید لیں چاہیں تو انصاف اور چاہیں تو جج اور عدالت کو ہی خرید لیں ۔۔۔ میرے والد پولیس میں ملازم تھے ، میرے جیل میں آنے کے بعد وہ بھی فوت ہو گئے ، میرے گھر والوں پر اتنا دباؤ ڈالا گیا کہ میں نے انہیں بچانے کے لیے جرم قبول کر لیا اور اب جیل میں پڑی ہوں ، میری والدہ بیمار ہے میں جیل میں مزدوری کرکے ماں اور بیٹے کی دو وقت کی روٹی کا بندوبست کررہی ہوں ، میری عدالتوں سے گزارش ہے کہ مجھ جیسی خواتین کے کیس جو سالوں سے سماعت کے انتظار میں پڑے ہیں ، ان کو دیکھا جائے ان پر نظر ثانی کی جائے اور مجھ جیسی بدقسمت عورتوں کے لیے اگر کوئی معافی کا دروازہ ہے تو ہمیں اس سے گزار دیا جائے ، زندگی میں اتنے دکھ دیکھ لیے کہ اب خوشی خوشی نہیں لگتی اور غم کا احساس بھی نہیں ہوتا ، خدا کا واسطہ ہے اس ملک کے ارباب اختیار اور عدالتیں ہمارے بارے میں ضرور سوچیں۔۔۔کراچی ویمن جیل کی ایک خاتون قیدی کی دہائی


Post a Comment

0 Comments