اتنی دولت، شوہر وائس چانسلر ، بیٹی ڈاکٹر بیٹا بینکر مگر ماں یتیم خانے میں کیوں؟
مہران یونیورسٹی جامشورو کے سابق وائس چانسلر سید مظفر علی شاہ کی بیوی یتیم خانے میں وفات پا گئیں ایک بیٹا فخر علی شاہ امریکہ سے تعلیم یا فتہ ہے ایک بیٹی ڈاکٹر ہے اور دوسری بیٹی فرح ناز فیصل بینک کی وائس پریزیڈنٹ ہے دوسرا بیٹا قلندر علی شاہ کاروبار زمینیں اور باغات سنبھالتا ہے بھانجے طلحہ پٹھان نے علاج کے بہانے انہیں ٹنڈو جام لے جا کر یتیم خانے میں چھوڑ دیا جہاں وہ سات مہینے اپنی اولاد کے انتظار میں راہیں تکتے تکتے وفات پا گئیں ہیں۔ اتنی پڑھی لکھی اور بڑے عہدوں پر فائز اولاد ہو اور ماں لاوارثی میں یتیم خانے میں مرے تو ایسی اولاد کو ڈوب کر مر جانا چاہیے ایسی دنیا کی پڑھائی ایسی دولت ایسی مصروفیت ایسی زندگی اور ایسی اولاد پر لعنت کہ جس کے حاصل ہونے کے باوجود انسان انسانیت سے گر جائے یہ ان ماں باپ کے لیے سبق ہے جو بچوں کو دنیا کی پڑھائی کے لیے امریکہ یورپ اسٹریلیا دنیا کے کونے کونے میں بھیجتے ہیں لیکن انہیں دین کی تعلیمات سے دور اور محروم رکھتے ہیں تو آخری میں والدین کا یہ انجام ہوتا ہے

0 Comments