سی ایم ایچ پشاور کی لیفٹننٹ ڈاکٹر سارہ سے تصدیق کر لیں میں تو والدہ کی بیماری کا مشورہ کرنے آئی تھی۔۔۔۔ اسلام آباد کی حنا کئی
ماہ سے پشاور جیل میں بند ۔۔۔ 11 سی کے کیس نے دبئی میں بطور کیشیئر کام کرنے والی لڑکی کا مستقبل برباد کردیا ۔۔۔ بقول حنا ۔۔۔ میرا قصور صرف یہ ہے کہ پشاور سے اسلام آباد واپس آنے کے لیے جس بس میں بیٹھی میری ساتھ والی سیٹ پر آئیس سے بھرا بیگ پڑا تھا پولیس نے مجھے پکڑا میرے کاغذات موبائل سب چھین لیا اور مجھے یہاں جیل پہنچا دیا ، 6 دن پہلے دبئی سے واپس اپنے بوڑھے والدین کو ملنے آئی تھی ، اگر پتہ ہوتا کہ اس مصیبت میں پھنس جاونگی تو کبھی واپس پاکستان نہ آتی ۔۔۔ اگر کوئی اللہ کا بندہ میرے حالات جان لے اور میرے لیے کچھ کر سکے تو ساری زندگی دعائیں دونگی ، میرے بوڑھے والدین کا میرے علاوہ کوئی نہیں ہے ، خدارا میرٹ پر اور تمام ثبوتوں کو سامنے رکھ کر میرے کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے تاکہ میں اس جہنم سے نکل سکوں ۔۔ جیل میں کوئی تکلیف نہیں جیل کا عملہ بہت اچھا ہے لیکن کیا میں جیل میں زندگی گزارنے کے لیے پیدا ہوئی تھی ۔۔۔۔۔
0 Comments