برسوں بعد بڑا انکشاف عمران نذیر کو زہر کس نے دیا ؟

 


بے پناہ عروج کے بعد کرکٹر عمران نذیر کا اچانک زوال : وہ شخص جس نے انہیں کھانے میں زہر دے کر ہمیشہ کے لیے کرکٹ سے آؤٹ کردیا ۔۔۔۔ عمران نذیر کو پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم میں ہارڈ ہٹر اور اوپننگ بلے باز کے طور پر یاد کیا جاتا ہے انہوں نے 1999 اور 2012ء کے درمیان بہترین کرکٹ کھیلی۔ایک انٹرویو میں عمران نذیر کے بقول جب وہ اپنے کیریئر کے عروج پر تھے تو انہیں کھانے میں ملا کر مرکری پارہ دے دیا گیا، اس ز۔ہر نے اُن کا بنا بنایا کیریئر تباہ کر دیا۔عمران نذیر نے بتایا کہ دو میچز کے بعد ہی ان کی ہڈیاں دُکھنے لگی تھیں، اور وہ اپنے ڈاکٹرز کے مشورے پر میچ چھوڑ کر پاکستان واپس آگئے اُن کے سارے ٹیسٹ ہوئے، جب اُن میں آرتھرائٹس کی تشخیص ہوئی عمران نذیر نے بتایا کہ انہوں نے 10 سال میں اپنی جمع پونجی 15 کروڑ روپے اپنے علاج پر لگا دیے ۔ حالت یہ ہو گئی کہ انکی اہلیہ کے سوا ہر کوئی ان سے منہ موڑ گیا اور ایک وقت آیا جب انکی جیب میں 100 روپے بھی نہ تھے لیکن اللہ نے کرم کیا انکی صحت بحال ہوتی گئی اگرچہ وہ کرکٹ میں ویسی واپسی نہ کرسکے مگر وہ ٹھیک ہو گئے یہی بہت تھا بیماری میں بھی وہ خود کو ز۔ہر دینے والے کو دعا ہی دیتے رہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران نذیر کا کہنا تھا کہ اس کڑے وقت میں اُن کی کوئی کال تک نہیں اٹھاتا تھا، سوائے اُن کی اہلیہ کے اُن کے ساتھ کوئی نہیں تھا۔


Post a Comment

0 Comments