سوشل میڈیا کے نوسربازوں نے ایک اور گھر برباد کردیا۔ یہ خاتون ایڈووکیٹ فہیم کھوکھر کے پاس مدد کے لیے آئی ہے ، غلطی اگرچہ انکی اپنی ہے لیکن فراڈیے اور نوسرباز دندناتے پھریں یہ بھی تو ریاست اور نظام کی کمزوری ہے ۔ اس بہن نے ادھار لے کر اور اپنی جمع پونجی 35 لاکھ روپے اپنے شوہر کو کینیڈا بھجوانے کے لیے ایک ایسے نوسرباز فراڈیے کو تھما دیے جسکا اشتہار انہوں نے سوشل میڈیا پر دیکھا ، رقم لیتے ہی نوسرباز نے اپنے نمبر بند کر دیے ۔ اس خاتون کے پاس رقم کی ٹرانزیکشن کے تمام ثبوت اور شواہد موجود ہیں ۔اس وقت حالات یہ ہے کہ اس خاتون کو قرض ادا کرنے کے لیے اپنا چھوٹا سا گھر بھی بیچنا پڑ رہا ہے ۔۔۔۔۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ کھوکھر صاحب کو ہمت اور طاقت دے کہ نوسرباز کو قانون کے شکنجے میں لے آئیں ورنہ چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ اس خاتون کے پاس سڑک پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔۔۔۔ عوام الناس ہوشیار رہیں ، سوشل میڈیا پر جھوٹ اور فراڈ کے علاوہ کچھ نہیں ،فراڈیوں اور نوسربازوں کے چکر میں آنے سے پہلے اس خاتون کی کہانی ضرور ذہن میں رکھیں ۔۔۔۔