پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما انتقال کرگئے

 





پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی نواب میر بابل خان جکھرانی انتقال کر گئے۔

 مرحوم جکھرانی چیف وہپ (قومی اسمبلی) اور ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی کے والد تھے۔ ان کے اچانک انتقال سے سیاسی حلقوں اور پیپلز پارٹی کے کارکنان میں گہرا صدمہ پایا جا رہا ہے۔

نواب میر بابل خان جکھرانی کی نمازِ جنازہ آج شام ان کے آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کی جائے گی، جہاں سیاسی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو سمیت دیگر رہنماؤں نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کے لیے صبر و سکون کی دعا کی


Post a Comment

0 Comments