شادی کے 2 سال بعد بیوہ ہونے والی اداکارہ روبی نیازی کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ وہ بیرون ملک منتقل ہونے پر مجبور ہو گئیں ۔۔۔۔۔ ؟؟ روبی نیازی نے اپنی کچھ فلموں کے پروڈیوسر اسلم ناتھا سے اس وقت شادی کر لی جب وہ کیرئیر کے عروج پر تھیں مگر شادی کے بعد روبی نیازی نے شوبز کو چھوڑ کر گھریلو زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا انکی زندگی بہت خوشگوار تھی مگر خوشیاں انکی قسمت میں تھوڑا عرصہ ہی رہیں اور شادی کے 2 سال بعد اسلم ناتھا ایک روز اچانک افسوسناک واقعہ میں چل بسے ، ایک ننھی سی بچی کے ساتھ روبی نیازی اچانک بھری دنیا میں اکیلی رہ گئیں تو انہوں نے دوبارہ انڈسٹری میں قدم رکھا مگر انہیں زیادہ پذیرائی نہ ملی جسکے بعد فلم انڈسٹری اور بازار حسن کی ایک معروف شخص پیر کاکی تاڑ کے مشورے پر انہوں نے فلم نگری کو بالکل ترک کردیا ۔ انہوں نے اپنے سسرال سے شوہر کی جائیداد میں سے حصہ مانگا تو انہیں انکار ہوا جسکے بعد ایک طویل عدالتی لڑائی شروع ہوئی ، کہا جاتا ہے کہ روبی نیازی کو شوہر کی جائیداد سے پورا حصہ تو نہ ملا لیکن اتنا کچھ ضرور مل گیا کہ وہ کچھ سال آرام سے زندگی بسر کر لیتیں ، مگر اب روبی نیازی نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا پہلے وہ اپنی بیٹی کو لے کر سنگا پور چلی گئیں کچھ عرصہ وہاں گزارا اور پھر دبئی چلی گئیں ، آج روبی نیازی کی بیٹی بھی شادی شدہ ہے اور معروف اداکارہ اپنے نواسوں نواسیوں کے ساتھ دبئی میں خوشحال اور پرسکون زندگی گزار رہی ہے ۔۔ اللہ کریم انہیں مزید خوشیوں سے نوازے
.png)
0 Comments