حاجی سلطان راہی مرحوم نے ایک بار بتایا تھا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کینیڈا گئے ہوئے تھے۔ اتفاق سے اُس وقت مشہور اداکارہ آسیہ بیگم بھی فلمی دنیا کو خیرباد کہہ کر شادی کے بعد وہیں مستقل سکونت اختیار کر چکی تھیں۔ ایک دن ٹورنٹو کے ایک مصروف شاپنگ مال میں اچانک ان کی ملاقات ہو گئی۔ جیسے ہی آسیہ کی نظر سلطان راہی پر پڑی، وہ فوراً نظریں چُرا کر دوسری طرف مُڑ گئیں۔ راہی نے سوچا شاید وہ پہچان نہیں سکیں، اس لیے قریب جا کر ادب سے کہا: "میڈم، میں سلطان راہی ہوں،پہچانا نہیں ، آپ کی کئی سپرہٹ فلموں کا ہیرو۔" لیکن یہ سن لینے کے باوجود آسیہ ایک لفظ تک کہے بغیر تیز قدموں سے وہاں سے چلی گئیں ۔۔۔ جب پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں آسیہ نے ایسا کیوں کیا تو راہی صاحب نے جواب دیا ، انڈسٹری والوں نے ان سے کونسا اچھا سلوک کیا جو اب وہ کسی کے ساتھ بات کرنا پسند کریں ۔۔۔۔۔۔اللہ کریم سلطان راہی مرحوم اور اداکارہ آسیہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے آمین

0 Comments