تقدیر کا کھیل یا المناک حادثہ؟ چاروں سگے ایک ہی انجام کا شکار



سچ ہی کہا جاتا ہے کہ موت کا وقت اور جگہ پہلے سے مقرر ہوتی ہے، اور تقدیر انسان کو گھیرتے گھیرتے اسی مقام تک لے آتی ہے جہاں اس کا انجام لکھا ہوتا ہے۔
مظفرگڑھ کے علاقے شہر سلطان میں سگے چار بھائیوں کی اچانک اور افسوسناک موت نے پورے شہر کو سوگ میں ڈبو دیا۔

حادثہ اس قدر دل دہلا دینے والا تھا کہ جہاں ایک بھائی کی موت کا غم تھا، وہیں چند لمحوں بعد چار جنازے اٹھ گئے۔ گبول فیملی کے نوجوان جمشید خان گزشتہ روز کراچی میں مزدوری کے دوران جاں بحق ہو گئے تھے۔ ان کے بھائی غم سے نڈھال ہو کر میت ایک ایمبولینس کے ذریعے آبائی گاؤں واپس لا رہے تھے۔

تاہم ظاہر پیر کے قریب ایمبولینس کو المناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں باقی تین بھائی محمد سلیم، زاہد، محمد شاہد اور ایمبولینس کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

جب چاروں بھائیوں کی میتیں علاقے میں پہنچیں تو ہر آنکھ اشکبار تھی اور پورا شہر سلطان غم و الم کی تصویر بن گیا۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین۔





 

Post a Comment

0 Comments