آنکھیں نم، آواز بھرا گئی صدر گل پلازا کی دل دہلا دینے والی گفتگو

 



🟥 بریکنگ نیوز

گل پلازا حادثہ — صدر تنویر پاشا کی گفتگو، جذباتی مناظر، کئی افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

گل پلازا میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ گل پلازا کے صدر تنویرا پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال کئی افراد کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

صدر گل پلازا نے کہا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق 80 سے 100 افراد عمارت میں موجود ہو سکتے تھے۔ تاہم دعا ہے کہ یہ محض خدشہ ثابت ہو اور کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہو۔

انہوں نے آبدیدہ ہو کر بتایا کہ بعض افراد سے کچھ دیر قبل تک رابطہ قائم تھا، تاہم اب کئی موبائل فونز بند ہو چکے ہیں۔ گل پلازا کی انتظامیہ کے مطابق ان کی اپنی ٹیم کے رکن محمد علی اور ایک اور ملازم سرفراز سے بھی رابطہ منقطع ہے۔

صدر گل پلازا کا کہنا تھا کہ صورتحال نہایت خراب ہے، ہم سب بے بس ہیں، اللہ تعالیٰ ہی حفاظت فرمائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مالی نقصان کی کوئی حیثیت نہیں، اصل فکر انسانی جانوں کی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق خواتین اور بچوں کے اندر ہونے کے خدشات پر فوری کارروائی کی گئی، ایک خاتون کو ریسکیو ٹیم نے چھت کے راستے بحفاظت نکال لیا جبکہ باقی افراد کے محفوظ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔







Post a Comment

0 Comments