حیرت انگیز واقعہ، بچے کے جسم میں پلنے والا دوسرا بچہ نکال لیا گیا

 










تھراسک سرجن ڈاکٹر سلطان محمود کے مطابق بچہ دل کےانتہائی قریب مرکزی شریان کے پاس موجود تھا یہ چونکا دینے والا اور انتہائی نایاب واقعہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیکل ریسرچ میں اسے”Fetus in Fetu” کہتے ہیں ایسا کیس دنیا میں ہر5لاکھ پیدائش میں سے ایک میں سامنے آتا ہے، ہیڈآف تھراسک سرجری نے ماہر ٹیم کیساتھ نازک آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔

بچہ مسلسل کھانسی کی شکایت پر پلمونالوجی ڈیپارٹمنٹ لایا گیا تھا۔

والدہ کا کہنا ہے کہ کئی ڈاکٹرز کو دکھایا لیکن کسی کو بھی یہ اندازہ نہیں ہوا کہ بچے کے اندر ایک اور بچہ ہے سرجری کے بعد بچے کی حالت تسلی بخش ہے اور اب وہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔

ترجمان شیخ زیداسپتال کا کہنا ہے کہ ریحان تھراسک وارڈ میں داخل ہے اور اسے بہترین طبی سہولتیں دی جارہی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments