انسانیت کی جیت! جاوید آفریدی نے افغان کرکٹر شاپور زدران کے لیے بڑا قدم



انسانیت سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی رشتہ اور کوئی جذبہ بڑا نہیں ہوتا، اور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران، جو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں، حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اپنی بے بسی اور تکلیف کا اظہار کرتے نظر آئے تھے۔ یہ ویڈیو سامنے آتے ہی دنیا بھر کے کرکٹ شائقین افسردہ ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید آفریدی نے فوری طور پر شاپور زدران سے رابطہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات وہ خود برداشت کریں گے۔ اسی کے ساتھ شاپور زدران کو فوری طور پر بہتر علاج کے لیے دبئی منتقل کرنے کے انتظامات بھی کر لیے گئے ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ شاپور زدران کا بچپن پشاور میں گزرا۔ انہوں نے کرکٹ کا آغاز بھی پشاور کی سرزمین سے کیا اور بعد ازاں افغانستان کی قومی ٹیم کا حصہ بنے، اُس وقت جب افغان ٹیم نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

جاوید آفریدی کا یہ اقدام نہ صرف کھیل سے وابستہ لوگوں کے لیے بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک روشن مثال ہے کہ مشکل وقت میں انسان کا ساتھ دینا ہی اصل کامیابی ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شاپور زدران کو جلد مکمل صحت اور تندرستی عطا فرمائے۔ آمین 🤲







Post a Comment

0 Comments