جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک سے سوال کیا ہے کہ آیا ان کی پوسٹس کو جان بوجھ کر محدود کیا جا رہا ہے

 



جمائمہ گولڈ اسمتھ کا ایلون مسک سے سوال، عمران خان اور ’سیکریٹ تھروٹلنگ‘ کا معاملہ پھر خبروں میں

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک سے سوال کیا ہے کہ آیا ان کی پوسٹس کو جان بوجھ کر محدود کیا جا رہا ہے۔ جمائمہ کے مطابق 2023 سے 2025 کے دوران ان کی پوسٹس کی رسائی میں 97 فیصد تک کمی آئی ہے، جسے وہ ”سیکریٹ تھروٹلنگ“ یا شیڈو بین سے جوڑتی ہیں۔

BBC کی رپورٹ کے مطابق جمائمہ نے AI چیٹ بوٹ Grok سے بھی سوال کیا کہ آیا ان کی پوسٹس الگورتھم کے ذریعے دبائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ عمل آزادیٔ اظہار کے دعوؤں کے خلاف ہے۔

دوسری جانب، عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان کی تنہائی سے متعلق مختلف رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔ ڈیجیٹل رائٹس ماہرین کے مطابق ”سیکریٹ تھروٹلنگ“ دراصل شیڈو بین کی ایک شکل ہو سکتی ہے، جس میں سیاسی یا متنازع مواد کی رسائی محدود کر دی جاتی ہے۔

یہ معاملہ ایک بار پھر سوشل میڈیا، آزادیٔ اظہار اور عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔


Post a Comment

0 Comments