جگا ٹیکس کلچر کا خالق جگا گجر جو امیروں سے ٹیکس وصول کرتا اور شام کو اپنے

 




جگا ٹیکس کلچر کا خالق جگا گجر جو امیروں سے ٹیکس وصول کرتا اور شام کو اپنے ڈیرے پر کچہری لگا کر غریبوں میں بانٹ دیتا : مزنگ کے اس مشہور گجر خاندان کی اچھا شوکر والا گروپ سے دشمنی تھی ، دشمنوں نے جگا کے چچا کو ق تل کر دیا تو جگا نے پہلا ق۔تل اپنے چچا مکھن گجر کا بدلہ لے کر کی اور دشمن کو اسی جگہ پر مارا جہاں اس کا چچا ق۔ت۔ل ہوا تھا ۔ اس کے بعد جگا خوف کی علامت بن گیا وہ گرفتار ہوا اور جیل چلا گیا جہاں اس کیس میں اسے سز۔ائے موت سنا دی گئی جیل میں بیٹھ کر بھی احکامات جاری کرتا اور کرائے کے قا۔تلوں سے اپنے دشمن مرواتا رہا ، کچھ عرصہ بعد اپنے اثر و رسوخ اور تعلقات کی بنا پر کیسوں سے بری ہو کر جیل سے رہا ہوا حیران کن بات یہ ہے کہ رہائی کے بعد جگا گجر اور سکے خاندان کی اچھا شوکر والا گروپ سے صلح ہو گئی یہ صلح داتا دربار پر انجام پائی۔ جگا گجر کے بھتیجے امتیاز گجر کا موقف ہے کہ جگا کو جعلی پولیس مقابلے میں حکمرانوں کے کہنے پر مارا گیا حقیقت میں وہ ایک شریف انسان تھا غریبوں کا ہمدرد تھا امتیاز گجر نے بدمعاشی کے شوقینوں کو پیغام دیا کہ بدمعاشیوں میں کچھ نہیں رکھا امن اور محبت سے رہو اور ایک دوسرے کا دکھ درد بانٹو ، واضح رہے کہ لاہور کی خوفناک دشمنی جگا خاندان اور اچھا شوکر والا کے خاندان آج ایک دوسرے کے دکھ درد خوشی غمی اور شادیوں میں برادری کی طرح شریک ہوتے ہیں ۔۔۔ 

Post a Comment

0 Comments