لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ اور کارکن فلک جاوید پر مبینہ جان لیوا حملے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے صحافی زعیم لغاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ جیل کے اندر دونوں خواتین پر حملہ کیا گیا، حملہ آور خواتین نے ان کے گلے دبانے کی کوشش کی۔
زعیم لغاری کی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’حملے میں ملوث خواتین مبینہ طور پر "مسلم لیگ (ن) زندہ باد" اور "مریم نواز زندہ باد" کے نعرے بھی لگا رہی تھیں‘، تاہم اس دعوے کی تاحال کسی سرکاری ادارے یا جیل انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

0 Comments