کھاریاں میں پیش آیا دل خراش واقعہ کسی کی عیاشی نے ہستہ بستہ گھر اجاڑ دیا

 





بی بی مریم نواز : آپ کو خدا کا واسطہ ہے لوگوں کو ذلیل نہ کرو ۔ اس نظام کو عوام کے لیے فائدہ مند بنا دو ۔۔ یہ فریاد کھاریاں کی اس بزرگ ماں کی ہے جسکا جوان بیٹا اور ننھی پوتی چند روز قبل ایک ٹریفک حادثے میں جان بحق ہوئے ہیں ۔۔۔ واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ تاشفین نامی یہ نوجوان اپنی اہلیہ اور بچوں کو اپنے سسرال پہنچانے بائیک پر گھر سے نکلا ۔ دونوں میاں بیوی اور دوبچے بائیک پر سوار تھے ، کچھ دور ایک تیزرفتار کار والے نے انہیں ٹکر ماری ۔ جسکے نتیجے میں بائیک پر میاں بیوی اور بچے شدید زخمی ہوئے بعد میں تاشفین اور یشعل نامی بچی جان بحق ہو گئے جبکہ اسکے کمسن بیٹے کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں خاتون کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔ یہ واقعہ دن 2 بجے پیش آیا ،۔3 بجے تک لواحقین تھانے پہنچ گئے مگر انہیں 5 گھنٹے وہاں لا۔شوں کی حوالگی اور کاغذی کارروائی مکمل ہونے کا انتظار کرنا پڑا ۔ شدید گرمی میں گھر کی خواتین تھانے میں اپنی میتوں پر روتی رہیں جوان بیٹے اور بھائی کی موت کا صدمہ ہی کیا کم تھا اوپرسے پولیس کی کارروائی اور طرح طرح کی پیچیدگیاں ۔ آخر کار میاں بیوی کے کمرے کی الماری توڑ کر کاغذات نکالے گئے اور انہیں پولیس کے حوالے کیا گیا تو ساڑھے سات بجے گھر والوں کو اپنے پیاروں کی لا۔شیں ملیں ۔۔۔ اس غمزدہ ماں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ زندگی موت اللہ کے اختیار میں ہے مگر کسی دکھوں کے مارے کے دکھ میں کمی کی کوشش کرنا تو حکومت کے بس میں ہے ۔۔۔ اگر اس معاشرے میں قانون نام کی کوئی چیز ہوتی تو ایک شرا۔بی انکے بچوں کو تیزرفتاری سے گاڑی کی ٹکر مار کر انکا خاندان نہ اجاڑتا، لیکن مان لیا کہ یہ قسمت کا لکھا تھا مگر میرے بیٹے اور پوتی کے خون سے لت پت جسم اور مسخ۔ شدہ چہروں پر ہمیں 5 گھنٹے بٹھائے رکھا گیا اور ہم بین ڈالتے رہے ۔ یہ ہمیں کس گناہ کی سزا ملی ہے ۔ مریم نواز صاحبہ اللہ کے واسطے نظام کو غریب دوست بنا دیں ۔ جس طرح لوگ آپ کے دور میں دھکے کھا رہے اور ذلالت جھیل رہے ہیں یہ چیزیں آپ کے کسی کام نہیں آئیں گی ۔۔۔

See less

Post a Comment

0 Comments