قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر رضاِ الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں، شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنے بھائی کی وفات کی افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور عوام سے ان کی مغفرت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج بدھ 24 جون 2026 کو بعد نمازِ عصر، اسلام آباد کے ایچ ایٹ (H-8) قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
شعیب اختر نے اپنے جذباتی پیغام میں لکھا: "انتہائی دکھ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ میرے پیارے بڑے بھائی، شاہد اختر، اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے پاس لوٹ گئے ہیں۔ میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ براہِ کرم انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اللہ تعالیٰ سے ان کی بخشش اور مغفرت کے لیے دعا کریں۔
کھیلوں کی دنیا، شوبز اور مداحوں کی جانب سے شعیب اختر اور ان کے اہلخانہ سے اس عظیم نقصان پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے

0 Comments