پاک فضائیہ کے سابق فائٹر پائلٹ عمران انور کا یہ حشر کس نے کیا ؟ عمران انور کے بقول ۔۔ میں نے کئی سال فائٹر پائلٹ کے طور پر وطن دشمنوں کے خلاف خدمات سر انجام دیں لیکن مجھے معلوم نہ ہو سکا کہ میرا ایک دشمن میرے گھر کے اندر خود میری بیوی تیار کررہی ہے ۔ میری بیوی نے میرے بیٹے کی ایسی تربیت کی کہ چند روز قبل اس نے مجھے بری طرح مار پیٹ کا نشانہ بنا ڈالا ، ایسے تو کوئی اپنے کتے کو نہیں مارتا جیسے میرے بیٹے نے مجھے مارا ، میرے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی چار دن خون بند نہ ہوا ، میرے جنونی بیٹے نے میری آنکھ چیر ڈالی اور ٹانگے لگے ۔ میں بمشکل جان بچا کر گھر سے نکل آیا ورنہ یہ مجھے ختم کرکے رکتا ۔۔۔۔ میرے ساتھ ہوئے ظلم کی ذمہ دار میری بیوی ہے بے شک ماں کی تربیت اچھی ہو تو گھر جنت بن جاتا ہے لیکن ماں کی تربیت ٹھیک نہ ہو اور وہ بچوں کو باپ کے خلاف بھڑکائے تو حشر وہ ہوتا ہے جو میرے گھر کا ہوا جب کہ میرا قصور صرف اتنا ہے کہ بیٹے کو غلط کاموں سے روکتا تھا ۔۔۔۔
0 Comments