ہائے : ایسے کوئی نہ اجڑے جیسے اس ماں کی گود اجڑی ہے ۔۔۔۔ اس بدنصیب عورت کے تین بچے 2 بھائی اور ایک بہن چند منٹوں میں موت نے اچک لیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آج چونیاں کے علاقہ ویر سنگھ کے قریب چھانگا مانگا جنگل میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نانی کے گھر چھٹیاں گزارنے آئے تین بہن بھائی اپنے ایک کزن کے ہمراہ جنگلی حیات کے لئیے مختص کیے گئے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جانبحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 11 سالہ ہادیہ، 12 سالہ عمران، 12 سالہ محمد مراد اور 9 سالہ فیضان شامل ہیں ریسکیو 1122 نے والدین سے اپیل کی ہے کہ گرمیوں کے موسم میں بچوں کو نہروں، تالابوں اور دیگر آبی مقامات کے قریب اکیلا نہ جانے دیں تاکہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

0 Comments