شیخوپورہ میں اس دل دہلا دینے والے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا

 


انج دی موت شالا کسے دے پتر نوں نہ آوے : 3 بچوں کی ماں خوبصورت عورت نے اپنا گھر اجاڑ دیا ۔۔۔ مق۔تول کی ماں رو رو کر ہلکان ۔۔۔۔ شیخوپورہ کے علاقہ واربرٹن کے نواحب میں 31 سالہ توحید کے اندھے ق۔ت۔ل کا معمہ حل ، بیوی ہی قاتلہ نکلی ۔۔۔۔۔ توحید اور مریم کی شادی 7 سال قبل ہوئی انکے 3 بچے بھی ہیں ۔۔ مق۔تول کی ماں کے بقول مریم نے 7 سالوں میں ایک بار بھی شک نہ ہونے دیا کہ اسکا کردار درست نہیں اور وہ شادی سے پہلے کے اپنے عاشق کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہی ۔۔۔ وقوعہ کےر وز مریم نے توحید کو رات کے 10 بجے بچوں کے پیمپر لانے کے لیے باہر بھیج دیا ۔۔۔ اور آدھے گھنٹے بعد شور مچا دیا کہ توحید کا قریب ایک جگہ پر ایکسڈنٹ ہو گیا ہے اور وہ زخموں سے چور ہے کچھ بول بھی نہیں رہا ۔۔۔ گھر والے دوڑ کر وہاں پہنچے ۔ خون میں لت۔ پت توحید کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ، پولیس نے زخموں کی نوعیت دیکھ کر لا۔ش کا پوسٹ ۔مارٹم کروایا تو وجہ موت گو۔لی لگنے سے سامنے آگئی ۔۔۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد لا۔ش ورثا کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، پولیس نے اپنے طور پر معاملہ دیکھا اور اگلے روز لواحقین کو بتا دیا کہ اصل قا۔تل آپ کے گھر میں موجود ہے ، جنازہ کی ادائیگی ہو گئی تو پولیس مق۔تول کی بیوہ مریم کو تھانے لے گئی اور اسے لیڈیز پولیس کے حوالے کر دیا گیا تو آدھے گھنٹے میں ساری کہانی سامنے آگئی ، مریم اپنے پرانے عاشق کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی اسے لگتا تھا کہ وہ اپنے عاشق کو پالے گی تو زندگی کا مقصد پورا ہو جائے گا ۔ اس خواہش نے مریم کو اندھا کردیا مشترکہ فیملی سسٹم کی وجہ سے عاشق معشوقہ کی ملاقاتیں بھی ممکن نہ تھیں اس وجہ سے دونوں ہر حد پار کرنے کو تیار ہو گئے ، وقوعہ کے وقت ملزمہ نے اپنے شوہر کو باہر بھیجا اور اپنے عاشق کو فون کر ڈالا جو پہلے سے توحید کا منتظر تھا ، توحید بائیک پر اس جگہ سے گزرا جہاں ملزم موجود تھا تو بائیک سوار ملزم نے اسکا پیچھا کیا اور ایک سنسان جگہ پر قریب سے توحید کو گو۔لی مار دی اور فرار ہو گیا ۔۔۔۔ ملزمہ کے اعتراف کے بعد اسکے عاشق کو بھی گرفتار کر لیا گیا اور دونوں کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھجوا دیا گیا ہے ۔۔۔


Post a Comment

0 Comments