لودھراں کے علاقے راجہ پور میں پیش انے والے اس واقعے نے ہر آنکھ کو آشک بار کردیا

 




سدرہ ٹھیک تو ہے ناں ۔۔۔؟؟؟ لودھراں میں کزن کے ہاتھوں دلہن کا ق۔تل ۔۔ ملزم کزن کی زندگی بچا لی گئی ، تہلکہ خیز انکشاف: دو

روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ لودھراں کے علاقہ راجہ پور میں مدثر نامی ایک نوجوان نے اپنی کزن کو اس وقت چھری سے گلہ کا۔ٹ کر ق۔تل کردیا جب گھر میں بارات آنیوالی تھی اور سدرہ تیار ہونے بیوٹی پارلر پر موجود تھی ، ملزم نے اس واقعہ سے پہلے واٹس ایپ پر ایک سٹیٹس لگایا ، خدا کی قسم اگر ایک نہ ہو سکے تو دونوں راجہ پور کی مٹی میں سوئیں گے ۔۔۔۔ ملزم نے زبردستی پارلر میں گھس کا دلہن کا گلا کا۔ٹ دیا اور اپنے گلے پر بھی چھری پھیر لی ، دلہن تو موقع پر چل بسی مگر ملزم مدثر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 36 گھنٹے زیر علاج رہنےا ور ڈاکٹروں کی سر توڑ کوششوں سے اسکی جان بچا لی گئی اور اس نے ہوش میں آتے ہی پوچھا سدرہ کیسی ہے اسے کچھ ہوا تو نہیں ؟ اور جب لواحقین نے اسے بتایا کہ سدرہ فوت ہو گئی ہے تو ملزم پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا ۔۔۔ دلہن کے ق۔تل کی ایف آئی آر مدثر اور اسکے گھر کے تین نامزد افراد کے خلاف درج ہو گئی ہے ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا جبکہ دلہن کی والدہ نے حکام بالا سے اپیل کی تھی کہ ملزم کو سی سی ڈی فوری کیفرکردار تک پہنچائے مگر حیران کن طور پر اپنی کزن کو ق۔تل کرنے اور خود۔کشی کی کوشش کرنے والا نہ صرف پہلی کوشش میں بچ گیا بلکہ فی الحال سی سی ڈی اس کیس میں داخل نہیں ہوئی ۔ کیونکہ ملزم بدستور آئی سی یو میں ہے ۔ اب دیکھتے ہیں اس افسوسناک واقعہ کا کیا ڈراپ سین ہوتا ہے ، ملزم کو صحت یاب ہونے پر سی سی ڈی کے حوالے کیا جاتا ہے یا اسے چالان کرکے جیل بھیجا جاتا ہے ؟

Post a Comment

0 Comments