راولپنڈی میں پیش آیا انتہائی افسوسناک واقعہ 1300 روپے کے جھگڑے نے 2 نوجوانوں کی جان لے لی!

 



یااللہ رحم : معاشرہ جنگل بن گیا ، انسان درندے بن گئے ۔۔ راولپنڈی میں 1300 روپے کی وجہ سے 2 نوجوان ق۔ت۔ل ۔۔۔ فوری اور بدترین بدلے کی تازہ ترین مثال ۔۔۔۔۔چند روز قبل راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کی حدود چکری روڈ پر سراج نامی ایک نوجوان کا کسی سے 1300 روپے لین دین کا معاملہ تھا ، جن سے جھگڑا تھا ان لوگوں نے تلخ کلامی پر سراج کو بدترین طریقے سے تش۔دد کا نشانہ بنایا اور اپنے گھروں ٹھکانوں سے فیملیز سمیت غایب ہو گئے ۔ سراج کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہو گیا ۔ جب سراج کی اس طرح موت کی اطلاع اسکی فیملی اور رشتہ داروں کو ملی تو وہ طیش میں آگئے اور جتھوں وٹولیوں کی شکل میں اس علاقہ میں پہنچے جہاں سراج کے ساتھ ظلم کیا گیا تھا ، اصل ملزم تو نہ ملے مگر انکا ایک رشتہ دار نوجوان زین ،سراج کے رشتہ داروں کے ہتھے چڑھ گیا جسے وہ اغ۔وا کرکے لے گئے ، زین کے اغ۔وا کی اطلاع اسکے گھر والوں نے فوری طور پر پولیس کو دی پولیس نے چھا۔پے مارنے شروع کیے ، علاقہ میں سخت کشیدگی اور خوف پھیل گیا ۔۔زین کو جو لوگ اغ۔وا کرکے لے گئے انہوں نے ظلم کی انتہا کردی راڈوں ، پائپوں ، ٹانگوں مکوں کے ساتھ زین پر تش۔دد کیا گیا جب وہ مرنے کے قریب تھا تو اسے موٹرسائیکل کے پیچھے رسی سےباندھ کر گھسیٹا گیا اور ایک جگہ پھینک دیا گیا ۔ زین کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ بھی دم توڑ گیا ۔۔۔۔ اس واقعہ نے پورے راولپنڈی میں دکھ اور خوف کا ماحول پیدا کردیا ہے ، دو گھبرو نوجوانوں کی اس طرح غصے اور انتقام میں ناگہانی موت کا نوٹس اعلیٰ سطح پر لیا گیا ہے ، پولیس دونوں واقعات میں ملزمان کو تلاش کررہی ہے ۔ غیر مصدقہ طور پر ابھی کسی گرفتاری کی خبر سامنے نہیں آئی ۔۔۔۔




Post a Comment

0 Comments