ایک اور حوا کی بیٹی ظلم اور ناانصافی کا شکار ہو گئی : 3 بچوں کی ماں کو سعودی عرب پلٹ شہری نے ظالمانہ تش.دد کے بعد طلاق دے دی ۔۔۔ جہلم کے نواح میں پیش آیا تازہ ترین واقعہ ۔۔۔۔ اس خاتون کی شادی 13 سال قبل ہوئی ، شوہر کچھ عرصہ بعد کمائی کرنے سعودی عرب چلا گیا ، سال دو سال بعد چھٹی آتا اور پھر واپس چلا جاتا ، اس اثنا میں اس خاتون کے سسرالی رشتہ داروں یعنی ساس ، جیٹھ اور نندوں نے اپنے بیٹے اور بھائی کے کان بھرے ، کہ تمہاری بیوی کا کردار ٹھیک نہیں اس سے جان چھڑاؤ ہم تمہاری دوسری شادی کرا دیں گے ، اس بار جب یہ شخص سعودی عرب سے واپس آیا تو آئے روز بیوی سے جھگڑنا اس کا معمول بن گیا ۔چند روز قبل اس شخص نے اپنی ماں بہن اور بھائی کے ساتھ ملکر اپنی بیوی 3 بچوں کی ماں کو بہیہمانہ تش۔دد کا نشانہ بنایا کئی گھنٹے 4 لوگوں نے اسے مارا پیٹا اسکے جسم پر نیل ڈال دیے ، جب بے ہوش ہونے کے بعد یہ حوا کی بیٹی ہوش میں آئی تو رات کے گیارہ بجے شوہر نےاسے تین طلاقیں دے دیں اور خاتون کی بہن کو فون کیا کہ تمہاری بہن بدکردار تھی میں نے اسے طلاق دے دی ہے آکر اسے لے جاؤ ۔۔۔۔۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے خاتون کو ہسپتال شفٹ کیا اس کا میڈیکل کروایا گیا ، علاقہ ڈی ایس پی شہباز صاحب ہسپتال پہنچے خاتون کے سر پر ہاتھ رکھا اور اسے انصاف کی یقین دہائی کروائی یہی نہیں انہوں نے فوری کارروائی کا حکم دیا اور ملزم ،اسکی ماں ا ور بہن کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کے بھائی کی تلاش جاری ہے ۔۔۔۔ آپ کے خیال میں ان نام نہاد غیرت مند ملزمان کے ساتھ کیا سلوک ہونا چاہیے ؟ اپنی رائے کمنٹس میں دیں

0 Comments