افسوس ناک خبر عید منانے کیلئے گھر جانے والے 24 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمیوں کی اطلاعات

 


کوئٹہ صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اتوار کے روز ایک ہولناک دھماکہ ہوا، جس میں عید کی چھٹیاں منانے گھروں کو جانے والے شہریوں اور ان کے خاندانوں کو نشانہ بنایا گیا، اس بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اتوار کے روز ایک ٹرین کو نشانہ بنا کر دھماکہ کیا گیا، جس میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے، ایک سینیئر سرکاری اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے اس بزدلانہ حملے میں کم از کم 24 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔

حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب کوئٹہ سے خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس چمن پھاٹک کے قریب ایک سگنل سے گزر رہی تھی، اس دوران ایک بارود سے لدی ہوئی تیز رفتار کار ریلوے ٹریک پر آکر ٹرین کی ایک بوگی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک زوردار اور قیامت خیز دھماکہ ہوا۔

Post a Comment

0 Comments