کوئٹہ میں جائیداد تنازع خونریز سانحے میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
کوئٹہ کے علاقے چکی شاہوانی / سریاب میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں باپ، تین بیٹے اور ایک بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق پرویز ساگر بنگلزئی کے خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ لواحقین غم سے نڈھال ہو گئے۔
افسوسناک واقعے کے خلاف مشتعل لواحقین نے میتیں سریاب روڈ / بادینی پل پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

0 Comments