ظالم عورت نے خلع کی خاطر اپنے شوہر کے ساتھ ایسا گھنونا کام روح کانپ جائے

 





ظالم عورت نے خلع کی خاطر اپنا شوہر مروا ڈالا ۔۔ پولیس سٹیشن میں صحافیوں کے سوال پر رو رو کر برا حال ۔۔۔۔ تین سال پہلے کا

سچا اور عبرتناک واقعہ ۔۔۔مریم کی شادی 2011 میں جاوید سے ہوئی ۔ انتہائی شفیق انسان ۔ خیال رکھنے والا ۔ اللہ نے تین بچے بھی دیے ۔ مگر مریم نے شادی سے پہلے والے اپنے عاشق شان سے رابطہ جاری رکھا ۔ کبھی کبھار بات کر لیتی حال احوال لے لیتی ۔۔پچھلے کچھ سالوں سے مریم شوہر سے عاجز آگئی اس نے والدین کو کہا مجھے اس سے خلع لے دیں مگر والدین نہ مانے ۔ہر صورت بیٹی کو گھر بسانے کو کہا کیونکہ 3 بچوں کی زندگی کا سوال تھا ، والدین سے مایوس ہو کر مریم نے شان کا سہارا لیا اسے لالچ دیا کہ مجھے آزاد کروا دو ، تمہارا احسان نہیں بھولوں گی ، پرانے عاشق کو نہ جانے کیا سوجھی آمادہ ہو گیا اس نے اپنے دوستوں کو کہا ۔۔۔ سب نے پروگرام بنایا اور مریم کو بھی مطلع کیا کہ تمہارے شوہر کا قصہ ختم کرنے لگے ہیں ایک دو دن میں ۔۔۔ مریم نے کہا جو مرضی کرو بس میری اس سے جان چھوٹ جائے ۔۔ وقوعہ کے روز ملزمان نے مریم کے شوہر کو ایک جگہ گھیر لیا اور اسے گو۔لی مار کر فرار ہو گئے ۔۔۔ گھر میں موجود مریم کو جب شان نے اطلاع دی کہ کام ہو گیا تو یہ بولی ،کچھ دن رک جاؤ میں تمہیں بلاتی ہو شکریہ ادا کرنے کے لیے ۔۔ مگر اسکی نوبت نہ آئی پولیس نے واردات میں ڈ۔کیتی اور مخالفت نہ ہونے کی وجہ سے تفتیش کا رخ اسکی بیوی یعنی مریم کی طرف موڑ دیا ۔ کال ڈیٹا ریکارڈ نے پول کھول دیے مریم اور شان کے وقوعہ سے پہلے اور بعد کے رابطے سامنے آگئے ۔مریم سمیت تمام تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا سب نے اپنا جرم قبول کیا ۔ مریم کو پولیس تھانے لائی تو صحافی حضرات بھی پہنچ گئے ۔ جب بال کی کھال اتاری گئی تو مریم پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی اور پاس کھڑے پولیس افسر سے کہا سر مجھے مار ڈالیں ، مگر مجھے ان سوالوں سے بچا لیں ۔۔۔ شوہر قبر میں پہنچ گیا تین بچے ننھیال اور ددھیال کے پاس ہیں اور مریم بی بی آج کل جیل میں قید کاٹ رہی ہے ۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments