باپ کی بات پر یقین کرکے گھر واپس لوٹنے والی سکھر کی نوجوان لڑکی کو کاری کردیا گیا ۔۔۔۔۔۔گلاں بھارو نے ایک ہفتہ قبل سکھر کی عدالت میں اس شک کا اظہار کیا تھا کہ اسے ق۔ت۔ل کردیا جائے لیکن ملک ، ریاست نظام عدالتیں پولیس اور معاشرہ کوئی اسکی زندگی نہ بچا سکا۔۔ بتایا جا رہا ہے کہ گلاں جو شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں تھی شوہر کے تش۔دد سے تنگ آکر گھر سے بھاگ نکلی اور دارالامان میں پناہ لے لی ۔ اس موقع پر عدالت پیشی کے دوران اسکے باپ نے اپنی پگڑی بیٹی کے قدموں میں رکھ دی ، گلاں نے پگڑی اٹھا کر چوم لی اور باپ کے ساتھ گھر چلی گئی مگر افسوس چند دن بعد شوہر ، والد اور رشتہ داروں نے گلاں کے ق۔ت۔ل کا فیصلہ کر لیا اور سگے ماموں نے گلاں کو گو۔لیوں سے بھون ڈالا کیونکہ گلاں بھارو نے انکی ناک کٹوا دی تھی ۔۔۔ افسوس کی بات ہے کہ ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے قا۔تلوں نے بغیر کسی پشیمانی کے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

0 Comments