وہ احسان جو نذرے ماچھے نے کبھی کیا ہی نہیں ، اسکا بدلہ چکانے کے لیے جاوید جٹو کا روتے ہوئے بڑا اعلان : ایک ویڈیو میں معروف کبڈی پلیئر جاوید جٹو نے چند روز قبل خود۔کشی کرنے والے کھلاڑی نذرے ماچھی کے بیٹے کی کفالت کرنے کا اعلان کردیا ،،، بقول جاوید جٹو۔۔ میں بیمار ہوا تو کسی نے نذرے کو بتایا کہ میرے گردے فیل ہو گئے ہیں تو نذرا ماچھی میرے پاس بھاگا آیا اور کہا میں اپنا گردہ تمہیں دونگا لیکن تمہیں کچھ نہیں ہونے دونگا ۔۔۔۔۔ کاش جب نذرا ماچھی ڈپریشن میں گیا اس نے مجھے ایک فون کیا ہوتا ، میں اپنی جان دے کر بھی نذر ماچھی کو بچا لیتا ۔۔۔۔ نذریا ۔۔۔اللہ تمہیں جنت میں گھر دے میرا تم سے وعدہ ہے میرے مرنے تک کوئی قوم کا ماچھی میرے سامنے آیا یا اسے میری ضرورت پڑی صرف تمہاری وجہ سے میں اسکی ہر ممکن مدد کرونگا اور میرا اس ویڈیو میں یہ بھی اعلان ہے کہ تمہارے بیٹے کی کفالت کی ذمہ داری میری ۔ جب بھی اسے میری ضرورت پڑی چاچا جٹو اسے آس پاس ہی نظر آئے گا ۔۔۔۔۔

0 Comments