مرنے سے پہلے بیٹی کے آخری الفاظ میں زندہ نہیں رہوں گی آخری پیغام کے بعد باپ نے ایسا کیا کہا کہ سب چونک گئے







 میں مر جاؤنگی مگر تم میرا کیس لڑنا چپ نہ ہو جانا ۔۔۔میر پور خاص: میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس تھرڈ ائیر کی طالبہ کی خود۔کشی کا کیس ۔۔ باپ نے بیٹی کی موت کو ق۔ت۔ل قرار دے دیا ۔۔۔ وجہ ایسی بتائی کہ آپ کو بھی لگے گا دال میں کچھ کالا ہے ۔۔۔ فہمیدہ لغاری کے والد کے بقول میری بیٹی پچھلے سال ستمبر سے ہی بہت پریشان تھی حالانکہ وہ ہر سال ٹاپ کرتی تھی لیکن پچھلے دنوں کالج کے ایک پروفیسر عابد نے اس سے 50 ہزار روپے رقم ادھار مانگی ، اس نے مجھ سے ذکر کیا تو میں نے اسکے کالج پرنسپل کے پاس جاکر پروفیسر عابد کے خلاف درخواست دے دی ۔ اس درخواست کے بعد پروفیسر نے میری بیٹی کو ہرا۔ساں کرنا شروع کردیا ، چند روز پہلے میری بیٹی کالج گئی تو پروفیسر اور اسکے طلباء و طالبات نے میری بیٹی کو کمرے میں بند کرکے ہرا۔ساں کیا ، شام کو بیٹی گھر آئی تو بہت پریشان تھی وہ کمرے میں بند ہو گئی رات کو اس نے اپنی چھوٹی بہن کو کہا کہ میں زندہ نہیں رہونگی مگر میرا کیس لڑنا چپ کرکے نہ بیٹھ جانا اور پھر اس نے میرا پستو۔ل جو اس نے چھپا کر کمرے میں رکھا ہوا تھا اس سے خود کو گو۔لی مار لی ۔۔۔۔ ہم نے پروفیسر کے خلاف درخواست دی ہے ، ڈی پی او نے کمیٹی بھی بنائی ہے مگر پولیس کی تحقیقات پر ہمیں اعتبار نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کالج کی دو دیگر طالبات سمیت ہماری بیٹی کی پراسرار موت کی تحقیقات کی جائے اور ہمیں بتایا جائے کہ کالج میں ہماری بچی کے ساتھ کیا ہوا ہے ۔۔۔

Post a Comment

0 Comments