کاش پیسوں سے بیٹیوں کے اچھے مقدر بھی مل جاتے : شادمان لاہور کے معروف بزنس مین کی بیٹی اپنے سسرال میں ق۔تل ۔۔۔ سسرالیوں نے کیسے مل کر فرشتہ صفت لڑکی کو مار ڈالا ۔۔۔ ظالم سسرالی کیا چاہتے تھے ؟ پراپرٹی ڈیلر کے بیان نے کیس کا ڈراپ سین کردیا ۔۔۔ چند ماہ پہلے شادمان کے معروف بزنس میں محفوظ علی کی بیٹی اپنے سسرال میں ق۔تل ہو گئی ، قا۔تل نے چھری کے پے درپے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتارا تھا اور واقعہ کو ڈ۔کیتی کا رنگ دیا ، چند روز میں ہی ڈ۔کیتی والے ڈرامے کا پول کھل گیا اور آ۔ئیس کے نشا کے عادی بختاور کے شوہر اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا تھا جسکے انکشافات پر دیگر اہل خانہ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔۔۔ اب چند روز قبل علاقہ کے ایک پراپرٹی ڈٰیلر نے انکشاف کیا ہے کہ اسماعیل وہ گھر بیچنا چاہتا تھا جہاں یہ لوگ قیام پذیر تھے اور یہ گھر بختاور کے نام تھا جو اسے اسکے والد محفوظ صاحب نے جہیز میں دیا تھا ، بختاور کا والد ہر ماہ بیٹی کو بھاری رقم دیتا تھا ۔ اس رقم کا تقاضا سسرالی کرتے اور مانگنے والی بختاور ہوتی ، بچی نے اپنا گھر بسانے کی پوری کوشش کی ، والد نے بھی بچی کا حق سمجھ کر اسے سب کچھ دیا لیکن لالچ میں اندھے سسرالی ہر حد پار کر گئے ۔وہ یہ گھر بھی بیچ کر کہیں جانا چاہتے تھے لیکن بختاور نے وہ گھر بیچنے سے صاف انکار کردیا جس پر آئیس کا عادی اسماعیل انکار برداشت نہ کر سکا اور اس نے طیش میں آکر بختاور کا خون کر ڈالا ۔۔۔ اس واقعہ کے تمام گرفتار اور نامزد ملزمان جیل میں ہیں اور یقین ہے انہیں اس سفاکیت کی سزا ضرور ملے گی ۔۔۔۔
0 Comments