شمالی کوریا نے ایران کو کیا فراہم کرنے کا اعلان کر دیا؟ اسرائیل کی چیخیں

 




شمالی کوریا کی ایران کو بڑی پیشکش، اسرائیل کے خلاف میزائل دینے کا اعلان

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اِن نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ان کا ملک ایران کو اسرائیل کے خلاف استعمال کے لیے میزائل فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کم جونگ اِن نے تہران کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور اگر ایران کو دفاعی مدد درکار ہوئی تو پیانگ یانگ میزائل فراہم کر سکتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی طاقتیں بھی اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس بیلسٹک میزائل اور جوہری صلاحیت موجود ہے، اس لیے اگر وہ ایران کو میزائل فراہم کرتا ہے تو خطے کی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق جدید بیلسٹک میزائلوں کی محدود تعداد بھی کسی بڑے شہر کے لیے شدید تباہی کا باعث بن سکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ شمالی کوریا کے اس بیان نے امریکہ اور اسرائیل سمیت کئی ممالک میں تشویش پیدا کر دی ہے۔




Post a Comment

0 Comments