روس کی جانب سے ایران کے اندرونی معاملات میں غیرملکی مداخلت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کسی بھی غیرملکی فوجی مہم جوئی پر انتباہ جاری کر دیا۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے اندرونی معاملات میں غیرملکی مداخلت ناقابل قبول ہے ایران پر حملے کی دھمکیاں قبول نہیں کریں گے۔
وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران کو رنگین انقلاب کے ذریعے تباہ کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکام سے تمام ملاقاتیں منسوخ کرتے ہوئے عوام سے احتجاج میں شدت لانے پر زور دیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’میک ایران گریٹ اگین، میں نے ایرانی حکام سے تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں‘۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران میں مظاہرین احتجاج جاری رکھیں مدد راستے میں ہے، مظاہرین احتجاج میں شدت لائیں اور اداروں کا اپنے کنٹرول میں لے لیں۔
.jpg)

0 Comments