شدید دھند کے باعث سرگودھا کے قریب ایک منی ٹرک خوش نہر میں جا گرا، حادثے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث فضائی اور زمینی ٹریفک شدید متاثر ہوئی ہے۔ حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث متعدد موٹرویز عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق:
-
موٹروے M-1 پشاور سے رشکئی تک
-
موٹروے M-2 لاہور سے چکری تک
-
موٹروے M-3 فیض پور سے سمندری تک
-
موٹروے M-4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک
-
لاہور–سیالکوٹ موٹروے
-
موٹروے M-14 داؤد خیل سے عیسیٰ خیل تک
ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ہائی الرٹ جاری — پنجاب میں شدید دھند کے باعث سڑکیں بند، شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل
پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ موٹرویز، قومی شاہراہیں اور اہم رابطہ سڑکیں مختلف مقامات پر عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق دھند کے باعث ٹریفک حادثات کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے، اسی لیے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گھروں میں ہی رہیں۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ صرف انتہائی ضروری صورت میں سفر کیا جائے اور ڈرائیونگ کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال، رفتار کم اور مناسب فاصلہ رکھا جائے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں تک دھند کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔
.jpg)

0 Comments