تہلکہ خیز انکشاف: میز نائن فلور سے 25 افراد کی باقیات مل گئیں

 



کراچی: گل پلازہ میں جاری ریسکیو آپریشن کے دوران میز نائن فلور کی ایک دکان سے 30 لاشیں مل گئیں، جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد63 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آگ سے تباہ گل پلازہ میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، اس دوران پلازہ کی ایک دکان سے 25 سے 30 لاشیں ملنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تصدیق کی ہے کہ میزنائن فلور سے تقریباً 30 لاشیں ملی ہیں، جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد63 ہوگئی۔

ایس ایس پی سٹی پولیس عارف عزیز نے بھی بتایا کہ میزنائن فلور کی دبئی کراکری نامی دکان سے لاشیں ملی ہیں، لاشیں سوختہ حالت میں ہیں۔






Post a Comment

0 Comments