طیارے حادثے میں لیبیا کے فوجی سربراہ جاں بحق ہوگئے






 ترکیہ میں طیارہ اڑان بھرنے کے  بعد گر کر تباہ ہوگیا، طیارے حادثے میں  لیبیا کے فوجی سربراہ بھی جاں بحق ہوگئے۔

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں  ایسن بوغا ائیرپورٹ سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے لیے اڑان بھرنے والے والے طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔

اڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد طیارہ کا ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد طیارے نے دوبارہ انقرہ کی جانب رخ موڑنے کی کوشش کی تاہم لینڈنگ سے قبل ہی  طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ 

طیارے میں لیبیا کے چیف آف اسٹاف سمیت 5 افراد سوار تھے۔ لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے آرمی چیف کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

Post a Comment

0 Comments