امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ دارالحکومت پاراماریبو سے تقریباً 25 کلومیٹر مشرق میں واقع ضلع کومے ویجنے میں پیش آیا۔
امریکی میڈیا نے ملزم کے پڑوسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم کا فون پر اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے طیش میں آکر چاقو سے اپنے بچوں پر حملہ کردیا۔
امریکی حکام نے بتایا کہ ہلاک افراد میں حملہ آور کے بچوں کے ساتھ ساتھ وہ پڑوسی بھی شامل ہیں جو بچوں کو بچانے کے لیے آگے بڑھے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں پر بھی حملے کی کوشش کی تاہم اس دوران پولیس نے ملزم کو ٹانگوں میں گولی مار کر زخمی کردیا جس کے بعد ملزم کو حراست میں لینے کے بعد اسپتال منتقل کردیاگیا۔
سرینام کی صدر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور نے اپنے بچوں اور پڑوسیوں کی جانیں لیں۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
امریکی حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


0 Comments