امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ایک بہادر شخص نے اپنی جان پر کھیل کر 7 سالہ بچی کو آگ میں جلنے سے بچا لیا۔
جمعرات کی رات تقریباً ساڑھے 11 بجے رچرڈ ری سینوس اپنے خاندان کے ساتھ تقریب سے واپس جارہے تھے کہ راستے میں انہوں نے ایک گھر کے سامنے آگ لگی دیکھی۔
آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس نے گھر کے سامنے دو بڑے درختوں کو لپیٹ میں لیا ہوا تھا اور جلتی ہوئی راکھ ہر طرف گر رہی تھی۔
ری سینوس پیشے کے اعتبار سے پیرا میڈک ہیں، یہ منظر دیکھتے ہی وہ فوراً آگ کی طرف بھاگے۔ انہوں نے دیکھا کہ ایک چھوٹی 7 سالہ بچی جس کا نام سیوانا تھا، گھر کے دروازے پر کھڑی گھبرا رہی تھی۔

0 Comments