صبح سویرے جاگنے کے بعد یہ 5 کام ہرگز نہ کریں ، ورنہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!!

 






اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ صبح سویرے جلدی اٹھنا بہترین طرزِ زندگی کی علامت ہے، یہ عادت طبی طور پر فائدہ مند اور تا عمر کام آتی ہے لیکن اگر صبح اٹھنے کے بعد کچھ غلطیاں کرلیں تو لینے کے دینے پڑجائیں گے۔

کچھ لوگ صبح کے وقت کچھ ایسی غلطیاں کربیٹھتے ہیں جو ان کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے جسمانی اور ذہنی صحت دونوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق صبح سویرے جاگنے کے فوراً بعد کی چند عادات پورے دن کی صحت اور کارکردگی پر گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ ذیل میں صبح کے وقت کی چند عام مگر نقصان دہ عادات کا ذکر کیا جا رہا ہے جن سے پرہیز نہایت ضروری ہے۔

کچھ لوگ صبح سویرے جاگتے ہی چائے یا کافی پیتے ہیں اور کچھ ناشتہ کیے بغیر ہی دفتر یا اپنے کاموں پر نکل جاتے ہیں۔ زیر نظر مضمون میں ان غلطیوں کی نشاندہی کی جارہی ہے جن سے بچنا بے حد ضروری ہے۔

پیٹھ کے بل لیٹنا :

اکثر لوگ پیٹھ کے بل لیٹے لیٹے ہی اچانک اٹھ جاتے ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرزِ عمل سے پٹھوں میں کھنچاؤ اور درد پیدا ہو سکتا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ آنکھ کھلنے کے بعد چند لمحوں کے لیے دائیں کروٹ لیٹ جائیں اور ہلکی سی حرکت کریں۔ اس سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور جسم دن بھر کے لیے زیادہ متحرک محسوس کرتا ہے۔

جاگتے ہی کاموں کی فکر میں مبتلا ہونا

بعض افراد صبح آنکھ کھلتے ہی دفتر اور دیگر ذمہ داریوں کے بارے میں سوچنا شروع کر دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں ذہنی دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اگلے دن کی تیاری رات ہی کو مکمل کر لی جائے، مثلاً کپڑوں کا انتخاب یا ضروری اشیاء کی ترتیب۔ اس عادت سے صبح کا آغاز سکون کے ساتھ ہوتا ہے اور کام بہتر انداز میں انجام پاتے ہیں۔

ناشتہ ترک کرنا

صبح کی جلدی اور مصروفیت کے باعث ناشتہ چھوڑ دینا ایک عام مگر نقصان دہ عادت ہے۔ ماہرین کے مطابق ناشتہ نہ کرنے سے مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے اور موٹاپے و ذیابیطس جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ ناشتہ چھوڑنے سے جسمانی وزن اور کمر کے مسائل متاثر ہوتے ہیں۔ اگر وقت کی درست منصوبہ بندی کی جائے تو ناشتہ کرنا مشکل نہیں۔

آنکھ کھلتے ہی موبائل فون استعمال کرنا

بہت سے لوگ جاگتے ہی موبائل فون دیکھنا شروع کر دیتے ہیں، حالانکہ ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون پر موجود منفی خبریں اور معلومات دن کے آغاز میں ذہنی کیفیت کو متاثر کر سکتی ہیں۔ بہتر ہے کہ صبح کے وقت موبائل فون سے دور رہیں، سوائے کسی اہم کال یا پیغام کے۔ اس کے بجائے کتاب پڑھنے جیسی مثبت عادت اپنانا ذہنی سکون اور علم میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ تحقیق کے مطابق دن کی شروعات منفی خیالات سے کرنے سے موڈ، تخلیقی صلاحیت اور خود اعتمادی متاثر ہوتی ہے۔

بغیر وارم اپ کے سخت ورزش کرنا

صبح کے وقت ورزش توانائی اور تازگی فراہم کرتی ہے، تاہم جاگتے ہی سخت ورزش یا وزن اٹھانا پٹھوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ نیند کے دوران جسم غیر فعال رہتا ہے جس کی وجہ سے پٹھے اور جوڑ اکڑ جاتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ بھرپور ورزش سے پہلے ہلکی پھلکی حرکات، وارم اپ، یوگا یا مراقبہ کیا جائے تاکہ جسم آہستہ آہستہ متحرک ہو سکے اور پٹھوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق اگر صبح کے آغاز میں ان عادات کو بہتر بنا لیا جائے تو نہ صرف صحت میں بہتری آتی ہے بلکہ پورا دن زیادہ متوازن اور توانائی سے بھرپور گزرتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments