💔 شادی خوشی میں بدلی قیامت — شعیب کی کہانی جس نے سب کو رلا دیا 💔





💔 شادی خوشی میں بدلی قیامت — شعیب کی کہانی جس نے سب کو رلا دیا 💔

چند دن پہلے تک گھر میں ڈھول باجے گونج رہے تھے، ہنسی خوشی کی محفلیں تھیں۔ شعیب دبئی سے لوٹا تھا — اپنی شادی کے لیے! والدین کے چہروں پر خوشی کی چمک، دوستوں کے قہقہے، مہندی کی رات ناچ گانا، بارات کے دن بھنگڑے، سب کچھ کسی خواب جیسا لگ رہا تھا۔ نوشہرہ ورکاں کا یہ نوجوان اپنی نئی زندگی شروع کرنے جا رہا تھا۔

شعیب کچھ سالوں سے دبئی میں محنت مزدوری کر کے رزقِ حلال کماتا رہا، ماں کا لاڈلا، باپ کی آنکھوں کا تارا — اور آخرکار وہ دن آ گیا جب وہ اپنی دلہن کو گھر لایا۔ ولیمہ بھی خوشی خوشی ہو گیا۔ سب کچھ مکمل، جیسے قسمت نے آخرکار مسکرا کر انعام دیا ہو۔

لیکن اگلے ہی دن... سب کچھ بدل گیا۔ 😢

ولیمے کے بعد رسمِ موکلاوہ کے لیے والدین سسرال گئے، بیٹا اور بہو واپس گھر آئے۔ رات کے آٹھ بجے دروازے پر دستک ہوئی۔ چھوٹا بھائی باہر نکلا — دو نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
“ہم شعیب کے دوست ہیں، ملنا ہے اس سے…”

شعیب کے والد نے سنا تو کہا، “بیٹا، میں بھی تمہارے ساتھ چلتا ہوں۔”
بس پھر… ایک لمحہ، ایک فیصلہ، اور زندگی اندھیرے میں ڈوب گئی۔

جیسے ہی گیٹ پر پہنچے، موت ان کی منتظر تھی۔ دو نقاب پوش نوجوانوں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں — چھ گولیاں، اور شعیب وہیں ڈھیر ہو گیا۔ 💔

گھر کا شور، خوشیاں، سب سناٹے میں بدل گئیں۔
ماں کا دل چیخ اٹھا، باپ کی آنکھوں سے دنیا خالی ہو گئی۔

آج تک نہیں پتا چل سکا، شعیب کے قاتل کون تھے؟
حسد؟ نظر؟ یا پھر کوئی ایسا راز جو دلہن کے ریشمی لہنگے میں چھپا رہ گیا؟

سی سی ٹی وی فوٹیج تفتیش میں ہے، مگر سوال وہی ہے —
شعیب کو مارا کس نے اور کیوں؟

اللہ شعیب کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائے۔ 🤲


 

Post a Comment

0 Comments