بے رحم ظالموں نے ہستہ بستا گھر اجاڑ دیا











اسلام آباد: ایک افسوسناک واقعہ نے شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں دو سفاک ملزمان نے
اسلام آباد سے ٹیکسی بک کروائی اور معصوم ڈرائیور رشید کو دھوکے سے چکوال لے گئے۔
پولیس کے مطابق راستے میں دونوں ملزمان نے غریب ڈرائیور پر حملہ کرکے بے دردی سے قتل کیا اور لاش ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جو اس وقت اسلام آباد پولیس کی حراست میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
عوام اور سوشل میڈیا صارفین نے اس بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ظالموں کو ایسی عبرتناک سزا دی جائے کہ دوبارہ کوئی بے گناہ محنت کش اس ظلم کا شکار نہ ہو۔
اللہ پاک غریب ڈرائیور رشید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ظالموں کو انجامِ بد دکھائے۔

Post a Comment

0 Comments