جنازہ گاہ میں ہاتھ جوڑ کر معافی! جوان بیٹے کے باپ کا درد دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

 


جنازہ گاہ میں ہاتھ جوڑ کر معافی : جوان بیٹے کے جنازے پر والد نے ہمت حوصلے کی مثال قائم کردی ۔ کچھ روز قبل فتح پور میں چوہدری ندیم گجر کا جواں سالہ ایف اے کا طالبعلم بیٹا ایک حادثہ میں چل بسا ۔ پورا علاقہ اشکبار ہو گیا ، جنازہ گاہ میں خلقت امڈ آئی اس موقع پر غمزدہ والد نے شرکائے جنازہ سے ایک مختصر خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا " اگرچہ مجھے اپنی اس تربیت پر مجھے فخر ہے جو مجھے میرے والدین نے دی اور پھر میں نے اپنے بچوں کو منتقل کی لیکن اللہ کی رضا کہ میرا جواں بیٹا آج میت کی صورت میں آپ کے سامنے ہے ، میں اللہ کی رضا پر راضی ہوں لیکن آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر میرے بیٹے نے آپ میں سے کبھی کسی کا دل دکھایا ہو، کبھی سخت زبان استعمال کی ہو ، کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہو یا دل آزاری کی ہو تو میں اسکا والد آپ سے ہاتھ جوڑ کر معافی کی اپیل کرتا ہوں ، اگر اسکے ذمہ کسی کی کوئی رقم واجب الادا ہو تو جنازے کے فوری بعد مجھ سے لے لیں ۔ لیکن خدارا میرے بیٹے کو معاف کردیں تاکہ وہ قبر کے عذاب سے بچ جائے "۔۔۔۔۔۔ دعا ہے اللہ کریم چوہدری ندیم گجراور دیگر تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم نوجوان کو جنت میں جگہ دے آمین


Post a Comment

0 Comments