ارب پتی شیخ شبیر احمد کا اندوہناک قتل، 200 گولیاں چلانے والا کون؟ راز سے پردہ اٹھ گیا!

 


شیخوپورہ کی ارب پتی شخصیت کا 200 گو۔لیاں برسا کر ق۔ت۔ل ۔۔۔ شیخ شبیر احمد کا جرم کیا تھا ؟ انکا قا۔تل کون ہے یہ سب کو معلوم ہے مگر کوئی بول کیوں نہیں رہا ؟ سوشل میڈیا پر زیر گردش مختلف اطلاعات کے مطابق مریدکے میں ق۔ت۔ل ہونے والے شیخ شبیر کئی دنوں سے سخت پریشان تھے ۔ انہیں پچھلے چند ہفتوں سے کروڑوں روپے جگا ٹیکس کے مطالبے کی کالز آرہی تھیں ، مختلف شہروں میں فلورملز اور پٹرول پمپس کے مالک شیخ شبیر شش و پنج میں تھے کہ اتنی بڑی رقم کیسے ادا کریں ۔ اگرچہ اس واقعہ کو خاندانی دشمنی کا شاخسانہ بھی قرار دیا جارہا ہے لیکن اندر خانے معاملہ کچھ اور ہے ، شیخ شبیر احمد اپنی فلور ملز سے اپنی ہیول گاڑی پر نکلے تو مرید کے کے قریب ان پر دو گاڑیوں پر سوار 8 سے 10 ملزمان نے اندھا دھند فا۔ئیرنگ کی ، رپورٹس کی مطابق شیخ شبیر کی ہیول گاڑی پر 200 کے قریب گو۔لیاں برسائی گئیں جن میں سے درجن بھر شیخ شبیر کو لگیں اور وہ موقع پر جان بحق ہو گئے ۔ مرید کے میں کئی حلقوں کو یقین ہے کہ شیخ شبیر کو محفوظ پنجاب میں جگا ٹیکس نہ دینے پر ق۔ت۔ل کیا گیا ہے اور علاقہ میں طاقتور اور بدمعاش ترین جرایم پیشہ گروپ کا اس واردات میں ہاتھ ہے لیکن کوئی اس طاقتور جرائم پیشہ گروہ کے خلاف نہ تو بات کررہا ہے نہ اسکا نام زبان پر لارہا ہے ۔ یاد رہے کہ ایف آئی آر میں بھی ملزمان کو نامعلوم ہی رکھا گیا ہے ۔۔ شیخ شبیر کا قا۔تل کون ہے ، اگلے 24 یا 48 گھنٹوں میں حقائق سامنے آنے کا قوی امکان ہے ، پولیس کی کئی ٹیمیں اس کیس پر مسلسل کام کررہی ہیں ۔۔


Post a Comment

0 Comments