بی بی رانی! میں یہاں پر آیا ہوں... میں کراچی سے یہاں پر صرف آپ سے شکایت کرنے آیا ہوں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے راجہ رزاق بلوچ صاحب... جو ڈسٹرکٹ ملیر (PS-86) کے ایم پی اے ہیں، انہوں نے یو سی چوکنڈی وارڈ 4 لاشاری گوٹھ میں ایک کام بھی نہیں کروایا!
اور دعویٰ پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کا کرتے ہیں اور آپ کے نام پر ہم سے ووٹ لیتے ہیں۔ شہید رانی! نہ راجہ صاحب نے... میں جیالا ہوں، تقریباً ہر برسی میں یہاں پر آتا ہوں اور ہر پروگرام میں اٹینڈ کرتا ہوں، الیکشن میں سب کچھ ان کے ساتھ ہوتا ہوں۔
جب نوکری کی باری آتی ہے تو وہ اپنے من پسند لوگوں کو... اپنے صدام بلوچ جیسے لوگوں کو 31، 31 نوکریاں دیتے ہیں، مگر ہم غریب اپنی جگہ رہ جاتے ہیں۔
شہید رانی! صرف تیرے نام پر، بھٹو صاحب کے نام پر ہم سے ووٹ لیا جاتا ہے۔ اور ہم جب بھی آتے ہیں... جب الیکشن ہوتا ہے تو آتے ہیں اور ہمیں کہتے ہیں کہ الیکشن کی مہم چلاؤ، ہم سب کچھ ان کے ساتھ کرتے ہیں۔
ابھی جو نوکریاں آئیں، انہوں نے اپنے من پسند لوگوں میں بانٹ دیں۔ اور یہ گوارا نہیں کیا کہ ہم جیالوں کو کوئی اہمیت دیں۔
آج یہ شکایت آپ سے کر رہا ہوں... اور عذیبہ علی تالپور صاحبہ سے میری ریکویسٹ (گزارش) ہے کہ ایسے لوگوں کو ٹکٹ نہ دیں۔
آپ کے ملیر میں رفیق داؤد جٹ جیسے لوگ موجود ہیں، آپ کے ملیر میں نذیر بھٹو صاحب جیسے لوگ موجود ہیں، آپ کے ملیر کے اندر بڑے اچھے شخصیت عاطف کلمتی صاحب موجود ہیں، آپ کے ملیر کے اندر بڑے بہترین شخصیت مجاہد جوکھیو موجود ہیں... مگر اس راجہ رزاق سے خدارا... خدارا راجہ رزاق کو ہٹاؤ! نہیں چاہیے راجہ رزاق!
شہید رانی! آپ سے میری ایک التجا ہے... کہ کل قیامت کے دن، اس اسمبلی کے اندر عذیبہ علی تالپور نے کہا تھا کہ 'بے نظیر کو کیا منہ دکھائیں گے'... یہ کام نہیں کرتے ہیں! صرف تیرے نام پر ہم سے ووٹ لیا جاتا ہے اور کچھ بھی نہیں۔

0 Comments