سعودی جیل میں قید پاکستانی خاتون کی موت، اصل کہانی کیا ہے؟

 


"عمرے کے مقدس سفر پر جانے والی بوڑھی انور بی بی، جیل کے ٹھنڈے فرش پر تڑپ تڑپ کر دنیا سے رخصت ہو گئیں... اور پیچھے رہ گیا وہ المناک سچ جو کسی کو نظر نہیں آ رہا!"

انا للہ وانا الیہ راجعون! ایک اور پاکستانی بیٹی، ایک اور ماں... جڑانوالہ کی انور بی بی سعودی جیل کی چار دیواری میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ کیا جرم تھا ان کا؟ صرف اتنا کہ ایک مخیر شخص کے بھیجے گئے "عمرے" کے تحفے میں سمگلروں نے ان کے سامان میں م۔ن۔ش۔ی۔ا۔ت چھپا دی تھی۔

جسے وہ اللہ کا گھر سمجھ کر چومی تھیں، وہی سفر ان کے لیے جہنم بن گیا۔ پورے خاندان کو وہاں گرفتار کر لیا گیا، اور آج مناسب علاج نہ ملنے کے باعث انور بی بی خاموشی سے م۔و۔ت کی نیند سو گئیں۔

خدارا! کب تک ہمارے غریب عوام اس طرح انسانی سمگلروں کے ہاتھوں یرغمال بنتے رہیں گے؟ کیا حکومت کی کوئی ذمہ داری نہیں کہ وہ اپنی بے گناہ بیٹیوں کو غیر ملکی جیلوں سے بازیاب کرائے؟ اگر یہ خاندان واقعی اس سازش کا شکار ہوا ہے، تو ان کی رہائی کیوں ممکن نہیں؟

ایک عورت جیل میں جان دے چکی ہے، باقی خاندان بھی سزائے موت کا منتظر ہے۔ کیا ریاست کا فرض صرف ووٹ لینا ہے، یا بیرونِ ملک قید اپنے شہریوں کی عزت اور جان بچانا بھی؟ 💔
Disclaimer: 
This image/video has been sourced from publicly available social media platforms. We have not independently verified its authenticity or accuracy. The purpose of sharing it is to inform the public. Viewers are encouraged to verify the information from official and reliable sources before forming any conclusions or sharing it further.
اردو:
نوٹ: یہ تصویر/ویڈیو سوشل میڈیا پر عوامی طور پر دستیاب ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ ہم اس کی صداقت یا درستگی کی آزادانہ تصدیق نہیں کرتے۔ اسے صرف عوام تک معلومات پہنچانے کے مقصد سے شیئر کیا جا رہا ہے۔ کسی بھی نتیجے پر پہنچنے یا آگے شیئر کرنے سے پہلے براہِ کرم مستند اور سرکاری ذرائع سے تصدیق ضرور کریں۔


Post a Comment

0 Comments