ایم فل کی 28 سالہ طالبہ ظلم کی بھٹ چڑھ گئی ہر آنکھ اشک بار

 


کبیروالہ: کبیروالہ کے نواحی علاقے فرید پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پر رشتے کے تنازع پر 28 سالہ ایم فل کی طالبہ نازش رزاق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سرائے سدھو کی حدود میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم، جو مقتولہ کا قریبی رشتہ دار (کزن) بتایا جا رہا ہے، کزن شادی کا خواہش مند تھا۔ انکار کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں طالبہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں کارروائی کر رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور حقائق سامنے آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments