اسے زہر کا ٹیکہ لگوا دو اپنوں کے ایک جملے نے اس نوجوان کی پوری زندگی بدل دی


اسکو ز۔ہر کا ٹیکہ لگوا دو کب تک اس کا بوجھ اٹھاؤ گے ۔۔۔!!! وہ باہمت نوجوان رشتہ داروں کے ایک جملے نے جسکی زندگی بدل دی ، معذوری کو مجبوری کی بجائے طاقت بنانے والے ایک ڈیلیوری رائیڈر کی سچی کہانی ۔۔۔ کچھ سال قبل نوید کا لاہور سے ملتان جاتے ہوئے بس ایکسڈنٹ ہوا جس میں موقع پر اسکی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں ، کئی ہفتے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر آیا تو اپنے ہی گھر والوں نے اسے بوجھ سمجھ لیا ، ایک ماں کے سوا سب اپنوں نے منہ موڑ لیا ، رشتہ دار آتے اور والد کو مشورہ دیتے اسے ز۔ہر کا ٹیکہ لگوا دو کب تک اسکا بوجھ برداشت کرو گے یہ اب گوشت کے ڈھیر کے سوا کچھ نہیں ۔۔۔ ٹانگوں کے زخم بھرے تو اس نوجوان نے ہمت پکڑی اپنے ایک بچپن کے دوست مکینک سے اپنے لیے سپیشل بائیک بنوائی کچھ ادائیگی کردی اور باقی ادھار کیا ، باییک لے کر نوید ملتان سے ٹرین میں بیٹھا اور اسلام آباد آگیا ، آج نوید اسلام آباد میں فوڈ پانڈہ کے ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کرکے اپنے لیے رزق حلال کما رہا ہے ۔اپنے ذمہ قرض بھی اتار چکا ہے ، اپنی ماں کو خرچہ بھی بھیجتا ہے اور معذور ہونے کے باوجود محنت سے کما کر کھاتا ہے اور اللہ کا ہر حال میں شکر ادا کرتا ہے ۔۔۔

 

Post a Comment

0 Comments