اس انسان کی عظمت کو سلام ایسا کام سننے والے کے آنسوؤں نہ تھم سکیں

 


اس تصویر کو غور سے دیکھیں ، جس بچی کو ایڈووکیٹ ملک فہیم کھوکھر نے اٹھا رکھا ہے یہ پیدائیشی طور پر دونوں ہاتھوں اور پیروں سے معذور ہے ، جب پیدا ہوئی تو اسکے باپ ، ایک بدبخت انسان نے بچی کو دھتکار دیا اور بچی کی ماں یعنی اپنی بیوی کو طلاق دے دی ۔۔۔ اللہ کی کرنی دیکھیں ، کچھ ماہ بعد خاتون نے جس شخص سے شادی کی ۔اس نے اس معذور بچی کو اللہ کی رحمت سمجھ کر سینے سے لگا لیا ، تصویر میں موجود شخص نے اس بچی کو اتنا پیار دیا کہ اسکی ماں بھی حیران رہ گئی ، صحت ، خوبصورتی یا معذوری تو اللہ کے فیصلے ہیں لیکن آج یہ بچی اپنے سوتیلے باپ اور سگی ماں کے آنگن میں ایک پھول کی طرح پرورش پارہی ہے ۔ یقینا یہ شخص خوش قسمت ہے ۔ اللہ کا اس پر خاص کرم رہے گا ، دعا ہے اللہ کریم اس بچی کے طفیل اس شخص کو اپنے کرم سے اتنا نوازے کہ دنیا اسکی قسمت پر رشک کرے ۔۔۔آمین 


Post a Comment

0 Comments