عوام کا درد رکھنے والے ایس ایس پی احمد محی الدین کے استعفے یا ریٹائرمنٹ کے پیچھے کی ہولناک اصل کہانی


ایس ایس پی احمد محی الدین کے استعفے یا ریٹائرمنٹ کے پیچھے اصل کہانی : سٹی 42 کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیک نام ، مشہور اور عوام کا درد رکھنے والے احمد محی الدین کو مبینہ طور پر انکی شہرت اور عوام کی حمایت لے ڈوبی ہے ۔ وہ کھلی کچہری لگاتے اور سائلین کے لیے انکے دفتر کے دروازے کھلے ہوتے تھے ، شکایات سامنے آنے پر وہ نہ صرف اپنے محکمہ کے افسران کو ڈانٹ پلا دیتے بلکہ انکے خلاف سخت ایکشن بھی لیتے اور یہ ایکشن ڈھکا چھپا نہ ہوتا ان اقدامات کی احمد محی الدین خود ویڈیوز بنواتے اور سوشل میڈیا پر لگواتے تاکہ عوام ویڈیوز دیکھیں اور انکے اندر تحفظ کا احساس اور محکمہ پولیس پر اعتبار قائم ہو ۔۔ محکمہ کے اندر انکے خلاف یہ غصہ انکی ریٹائرمنٹ یا استعفے کی ایک وجہ ہو سکتا ہے ، دوسری جانب اسی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ احمد محی الدین کے بیوی بچے کینیڈا کے نیشنلٹی ہولڈر ہیں ۔ اب وہ وقت آچکا تھا کہ کینیڈا کی نیشلٹی کے لیے احمد محی الدین بھی وہاں جائیں اور ضروری شرائط پوری کریں ۔ اپنے بہتر مستقبل کے لیے احمد محی الدین نے ایک شاندار ملازمت ، زبردست کیرئیر کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ۔۔۔۔ اور پری میچور ریٹائرمنٹ لے لی ، اگر احمد محی الدین چاہتے تو کچھ دیگر سرکاری افسران کی طرح یہ معاملہ دبائے رکھتے اور لمبی چھٹی لے کر کینیڈین شہریت بھی حاصل کر لیتے اور یہاں عہدے سے بھی چمٹے رہتے لیکن انہوں نے ایک حقیقی قانون پسند پاکستانی کی طرح قانون پر عمل کیا ۔۔ دعا ہے اللہ کریم احمد محی الدین کو صحت و خوشحالی کی زندگی عطا کرے اور انکے ارادوں میں کامیاب کرے ۔ یہ دکھ اگرچہ رہے گا کہ عوام کا درد رکھنے والا ایک افسر محکمہ پولیس سے رخصت ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔ ش ۔ س ۔

 

Post a Comment

0 Comments