مجازی خدا دشمن بن گیا : شوہر نے 10 غنڈوں کے ساتھ ملکر 4 بچوں کی ماں اپنی سابقہ بیوی کو مار مار کر گھر سے نکال دیا ، کپڑے پھاڑ دیے گئے عریاں حالت میں گلی میں تش.دد ۔۔۔۔۔ اوکاڑہ کے ایک نواحی گاؤں میں چند روز قبل پیش آیا واقعہ ۔۔۔۔۔ یہ خاتون اپنے چار بچوں کے ہمراہ اس گھر میں مقیم ہے جہاں اس نے اپنے شوہر کے ساتھ زندگی کے 12 سال گزارے ، لیکن اب شوہر نے دوسری شادی کرلی ہے اور اس خاتون اور بچوں کو اس گھر سے نکالنا چاہتا تھا جبکہ خاتون کا موقف ہے کہ اس گھر پر اسکے بچوں کا حق ہے وہ چار بچوں کو لے کر کہاں جائے گی ۔۔۔۔ اسی ضد پر اور خاتون کو گھر سے نکالنے کے لیےسابق شوہر ہمراہ اپنے دیگر رشتہ داروں کے رات کی تاریکی میں خاتون کے گھر گھس آیا ، لائٹیں بند کرکے خاتون کو بری طرح زدو کوب کیا گیا اسکے کپڑے پھاڑ دیے گئے اور جب خاتون نیم عریاں ہو گئی تو اسے اور اسکے بچوں کو گھر سے نکال دیا گیا اور مکان پر ان سسرالیوں نے قبضہ کر لیا ، خاتون نے پولیس کو کال کی اور جلد آنے کی درخواست کی تو پولیس والوں نے کہا : بی بی ہمیں اور بھی بہت کام ہے کیا دنیا میں تمہارا ہی مسئلہ رہ گیا ہے کہ دوڑے دوڑے تمہارے پاس آجائیں ۔۔۔۔۔۔۔3 دن گزرنے کے باوجود ابھی تک خاتون کے خلاف ہوئے اس ظلم پر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ، خاتون کے سابق سسرالیوں نے اسے چیلنج کیا ہے کہ جاؤ جدھر مرضی جاؤ جسکو مرضی شکایت لگاؤ ، پولیس بھی ہماری ہے جج بھی ہمارے اپنے ہیں ، ہم نے تمہیں گھر سے نکالنا تھا نکال لیا ، اب بچوں کو ساتھ لو اور ڈنڈی پکڑو۔۔۔۔ مظلوم خاتون نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ اسکے ساتھ ہوئے ظلم کا نوٹس لیا جائے اور اسے فوری انصاف مہیا کیا جائے ۔۔۔۔



0 Comments